9 نومبر 2013 - 20:30
شام: دہشتگردوں کا حملہ، معصوم بچّے جاں بحق

شام کے شمالی علاقے میں مسلّح دہشتگردوں کے وحشیانہ حملے میں چھے معصوم و بے گناہ بچّے جاں بحق اور چھے دیگر زخمی ہوگئے۔

ابنا: دہشتگردوں کا یہ حملہ اشرفیہ کے علاقے میں انجام پایا جہاں انھوں نے ایک طّبی مرکز کو ایک کار بم دھماکے سے تباہ کردیا۔ دوسری جانب شام میں مسلح دہشتگردوں کے خلاف اس ملک کی سیکیورٹی فورسیز کی جاری کاروائی میں کئی دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شام کی سیکیورٹی فورسیز نے مشرقی علاقے دیرالزور میں الصناعہ نامی علاقے میں ایک تین منزلہ عمارت کا محاصرہ کرکے،  کہ جہاں مسلح دہشتگرد روپوش تھے، بیس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ اس کاروائی میں النمیر نامی ایک سرکردہ دہشتگرد کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ادھر ادلب میں بھی مسلح دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ دمشق کے قریب کفر سوسہ میں دہشتگردوں کے حملے میں شامی سیکیورٹی فورسیز کے دو اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔

.......

/169